کراچی(سی پی پی)آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں نے ایدھی فانڈیشن کو 50 ایمبولینسز عطیہ کی ہیں، یہ ایمبولینسز ایدھی فاؤنڈیشن آسٹریلیا کے انچارج حامد خان نے کراچی میں فیصل ایدھی کے حوالے کیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا کہ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں نے ایک بار پھر 50 ایمبولینسز عطیہ کی ہیں ، یہ ایمبولینسز مریضوں اور زخمیوں کی مدد کیلئے استعمال ہوں گی۔
آسٹریلین پاکستانیوں کی جانب سے چھوٹی، میڈیم اور بڑے سائز کی ٹرانسپورٹ گاڑیاں خریدی گئیں جنہیں بعد ازاں ایمبولینسز کے طور پر تیار کیا گیا ، یہ ایمبولینسزپاکستان کے مختلف شہروں میں آپریٹ کریں گی۔ حالیہ اضافے کے بعد ایدھی ایمبولینسز کی تعداد 2000 ہوگئی ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن آسٹریلیا کے انچارج حامد خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں نے 32 ایمبولینسز عطیہ کی تھیں۔