اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وفاقی وزیر ریلوے روشن خورشید بھروچہ نے کہا ہے کہ بطور وفاقی وزیر میں نے عوام کی شکایات سننے کے لیےراولپنڈی ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا ، سچے دل سے کہتی ہوں کہ سعد رفیق نے ریلوے میں بہترین کام کیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر ریلوے روشن خورشید بھروچہ نے مزید کہا کہ سعد رفیق دور کے اچھے کام روکنا نہیں چاہتے۔
ان کے کاموں کو آگے لے کر چلنا چاہیے، ریلوے پولیس کی بہتری ہونی چاہیے۔ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنخواہ تو بڑھا دیں لیکن دوسری جانب ہمیں خسارے کا سامنا ہے، ریلوے میں گزشتہ سال تین ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں سعد رفیق وفاقی وزیر ریلوے تھے اور حالیہ الیکشن میں عمران خان کے ہاتھوں شکست کھا چکے ہیں۔