اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 13سے جیتنے والے آزاد امیدوار صالح محمد خان بھی تحریک انصاف میں شامل ۔عمران خا ن سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی کا مفلر پہن لیا۔ موصو ف الیکشن سے چندروز قبل عمران خان کو یہودی ایجنٹ قرار دیکر ان پر لعنت بھیج رہے تھے ۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں عمران خان کو یہودی ایجنٹ قرار دیتے اور پھر ان پر لعنت بھیجتے بخوبی دیکھا اور سنا جا سکتا ہے ۔
اپنے خطا ب میں صالح محمد خان کہتے ہیں کہ چند روز قبل عمران خان نے جلسہ کیا جہاں پہلے خواتین سے ڈانس کروایا گیا پھر عمران خان نے مائیک پکڑ کر اللہ کی مدد حاصل کرنے کیلئے آیت پڑھی کیا ایسے شخص پر جو پہلے خواتین سے ڈانس کروا کر پھر اللہ سے مدد مانگتا ہے لعنت نہیں بھیجتی چاہئے؟عمران خان یہودی ایجنٹ ہے جس نے لندن میں ہمارے مسلمان میئر صادق خان کے مقابلے اپنی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی کو سپورٹ کیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف میں آزاد ارکان کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ۔