بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

وفاق میں بھی اکثریت حاصل کرلی ،جہانگیر ترین نے بڑا اعلان کردیا

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرترین نے کہاہے کہ وفاق میں بھی اکثریت حاصل کرچکے ہیں،وفاق میں امیدوارہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں اور انشاء اللہ بلوچستان میں بھی حکومت بنائیں گے، کراچی کی عوام نے تبدیلی اور کراچی کے مسائل کے حل کے لیے ووٹ دیا ہے،ایم کیوایم سے حکومت میں شمولیت اورتعاون پر مشاورت کئی مراحل میں ہوگی،کراچی کے مسائل کے حل کے لیے بھی جو اقداما ت کریں گے ،

ایم کیو ایم آن بورڈ ہوگی۔پیرکی شب کراچی ایئرپورٹ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ وہ کراچی کے عوام کاشکریہ اداکرناچاہتے ہیں۔کراچی کے عوام نے تبدیلی اورکراچی کے حالات کی تبدیلی کیلیے ووٹ دیا ۔ہم ایم کیوایم سے حکومت سازی کیلیے بات کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کے بھروسے پرپورااتریں گے۔ہمیں ایم کیوایم کاووٹ نہیں، تبدیلی کاووٹ ملاہے اب پاکستان میں نظام کی تبدیلی کیلیے کوشاں ہیں کسی کوکوئی بھی شک ہے تووہ الیکشن کمیشن میں جائے ہم نے4حلقے کھولنے کی بات کی اوروہ کھلے ہم چاہتے ہیں کسی کوشک نہ ہوکہ دھاندلی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کھولنے ہویاالیکشن کمیشن جاناہوجوجاناچاہے چلاجائے پیسے دیکرہم لوگ نہیں خریدتے پاکستان تحریک انصاف کے کچھ لوگوں کوووٹ نہ دیکرغلطی کی وہی آزادحیثیت سے جیتے میرے پاس کوئی پارٹی عہدہ نہیں ہے میں بحیثیت ورکرپی ٹی آئی کام کررہاہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے حوالے سے فیصلہ عمران خان کریں گے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…