منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا سندھ میں گورنر اور اپوزیشن لیڈر کے عہدے کیلئے ناموں کا انتخاب،عمران خان کی سیٹ این اے243سے انتخاب کون لڑے گا؟فیصلہ ہوگیا

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے سندھ میں گورنر اور اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے مختلف ناموں پر غور شرو ع کردیا ہے ۔گورنر سندھ کے لیے ممتاز بھٹو ،عمران اسماعیل او اپوزیشن لیڈر کے لیے فردوس شمیم نقوی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں ۔

عمران خان کی جانب سے کراچی کی نشست چھوڑنے پر پی ٹی آئی کراچی کے سابق صدر اشرف قریشی کو اس نشست سے امیدوار نامزد کیا جاسکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق بنی گالہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے اہم رہنماؤں سے ملاقات میں چیئرمین عمران خان نے صوبے سے متعلق بعض اہم فیصلے کیے ہیں ۔گورنر سندھ کے عہدے کے لیے عمران اسماعیل اور ممتاز بھٹو کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے جبکہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے فردوس شمیم نقوی مضبوط امیدوار ہیں ۔ذرائع کے مطابق عمران خان کراچی سے اپنی نشست چھوڑ رہے ہیں ۔ضمنی انتخاب میں اس نشست سے پی ٹی آئی کراچی کے سابق صدر اشرف قریشی کو ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ہے اور ان کو وفاق میں کوئی اہم ذمہ داری بھی دی جاسکتی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لیے این اے 243کی نشست کا انتخاب بھی اشرف قریشی نے ہی کیا تھا ۔حکومت سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے سندھ میں گورنر اور اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے مختلف ناموں پر غور شرو ع کردیا ہے ۔گورنر سندھ کے لیے ممتاز بھٹو ،عمران اسماعیل او اپوزیشن لیڈر کے لیے فردوس شمیم نقوی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں ۔عمران خان کی جانب سے کراچی کی نشست چھوڑنے پر پی ٹی آئی کراچی کے سابق صدر اشرف قریشی کو اس نشست سے امیدوار نامزد کیا جاسکتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…