کراچی(سی پی پی)فراہمی ونکاسی آب کمیشن کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت میں پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈواٹرکی رپورٹ میں کمیشن نے شہیدبینظیرآبادہسپتال میں مریضوں کودیاجانیوالاپانی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ مریض پانی سے خطرناک بیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فراہمی ونکاسی آب کمیشن کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔
اس موقع پر پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈواٹرکی رپورٹ کمیشن کے سامنے پیش کی گئی جبکہ سیکریٹری ہیلتھ،ورکس اینڈسروسز،شہیدبینظیرآبادہسپتال کے ایم ایس بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ کمیشن کوپیش کی گئی رپورٹ میں موقف اپنا یا گیا کہ شہیدبینظیرآبادہسپتال میں مریضوں کودیاجانیوالاپانی خطرناک ہے جس سے مریض پانی سے خطرناک بیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں اور ہسپتال انتظامیہ نے کئی ماہ سے کوٹریج بھی تبدیل نہیں کرائے۔