چارسدہ/ پشاور(آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندر یار ولی نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فارم 45 اپنی مرضی سے بھر کر نیٹ پر لوڈ کر دیا گیا ہے حالانکہ ہمیں پتہ ہے کہ چور نے کس طریقے سے چوری کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندر یار ولی نے ولی باغ چارسدہ میں احتجاج کے دوران کیا۔ انہوں نے انتخابات 2018 پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر
انتخابی نتائج کے معاملے پر جب تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر ہیں تو پھر عدلیہ معاملے کا نوٹس کیوں نہیں لیتی ۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں آنے والی تمام پارٹیوں کے ساتھ ہیں ۔ اے پی سی کا ہر فیصلہ منظور ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس طرح الیکشن کمیشن نے فارم 45 کو اپنی مرضی سے بھر کر نیٹ پر لوڈ کر دیا ہے اس حوالے سے پوری قوم جاتنی ہے کہ چور نے کس طرح سے چوری کی ہے ۔