منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے عمران خان نے کس کا نام فائنل کر دیا؟

datetime 30  جولائی  2018 |

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے کراچی کے صدر اور پی ایس 103 سے نو منتخب رکن اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا نام فائنل کر لیا گیاہے۔پاکستان تحریک انصاف نے کراچی سمیت سندھ بھر سے کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد حکومت کے اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے بعد سب سے زیادہ نشستیں پی ٹی آئی نے سمیٹی ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے چیئرمین عمران خان کے ساتھ سندھ کے رہنمائوں نے

مشاورت کی جس میں اپوزیشن لیڈر کے لئے خرم شیر زمان، عمران اسماعیل اور فردوس شمیم نقوی کے نام زیر غور تھے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمران خان نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے فردوس شمیم نقوی کا نام فائنل کر دیا ہے۔فردوس شمیم نقوی کو بطور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی میں منتخب کروانے کے لئے پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سمیت تمام جماعتوں سے رابطہ کرے گی۔فردوس شمیم نقوی پی ٹی آئی کے بانی رکن اور عمران خان کے قریبی ساتھی ہیں



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…