اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

مرکز، پنجاب،خیبرپختونخواہ اور بلوچستان بھی تحریک انصاف نے تاریخ کا دھارا موڑ دیا، کپتان کی حکومت کس کس صوبے میں بننے جا رہی ہے؟پی ٹی آئی والوں کو خوشخبری سنا دی گئی

datetime 30  جولائی  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاق میں اتنی عددی اکثریت ہے جس میں مستحکم حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں کچھ عناصر کو کامیابی ہوئی تاہم آج سب اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کی تجویز کو مسترد کردیا

کیونکہ دوہرا معیار نہیں ہوسکتا ٗجہاں نشستیں ملیں وہاں الیکشن درست باقی جگہ غلط ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ بلا جوازہے ٗاسی کمیشن کی سربراہی میں تمام الیکشن ہوئے اور صوبوں میں اسی الیکشن کے نتیجے میں اپنی حکومتیں بنارہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لوگوں نے نئے پاکستان کے تصور اور ویڑن کو قبول کیا ہے، ہم نئے پاکستان کے تصور کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں ٗ ہمیں جو بین الاقوامی کمیونٹی سے سپورٹ مل رہی ہے اس سے حوصلہ بلند ہوا، الیکشن کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں استحکام آیا ٗ روپیہ اوپر آیا ہے ٗیہ سب مثبت اشارے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتخابات کو پوری دنیا نے تسلیم کیا اب ہم آگے بڑھنے کی خواہش رکھتے ہیں، عمران خان کے پہلے خطاب کو مخالفین نے بھی تسلیم کیا، قوم سے اپیل ہے ہمارا ساتھ دیں۔پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ وفاق میں اتنی عددی اکثریت ہے جس میں مستحکم حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں ہم نیتاریخ پلٹ دی جہاں عوام نے نہ صرف موقع دیا بلکہ دو تہائی اکثریت دی، وہاں بڑی بڑی قد آور شخصیات کو ہمارے کم متعارف لوگوں نیشکست دی، یہ عمران خان کی سوچ کی کامیابی تھی۔شاہ محمود نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں نمبرز گیم میں (ن) لیگ سے آگے جاچکے ہیں، (ق) لیگ کے ساتھ معاملات آگے بڑھ چکے ہیں، چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بہت سے آزاد امیدوار آگئے ہیں لہٰذا پنجاب میں بھی ہماری حکومت ہوگی، بلوچستان حلیفوں کے ساتھ حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…