اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اغوا،دہشتگردی سمیت 8سنگین مقدمات میں نامزد وہ شخص جو تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوگیااور اس وقت جیل میں بند ہے،حیران کن انکشاف

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی پی 161 سے منتخب پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ندیم بارا کے خلاف دہشت گردی، اغوا اور فراڈ سمیت آٹھ سنگین دفعات کے تحت مقدمات کا ریکارڈ سامنے آگیا۔نجی ٹی وی  کے مطابق پی ٹی آئی کے نو منتخب امیدوار ندیم بارا کے خلاف اغوا، فراڈ، فائر ایکٹ اوردہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔2017 میں ندیم بارا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف حکومت و عدلیہ کے خلاف تقاریرکرنے اور میگا فون استعمال کرنے کے الزامات تھے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم پی اے کے خلاف 2010 میں اغوا اور حبس بے جا میں رکھنے کا بھی مقدمہ درج ہوا تھا۔2011 میں ندیم بارا کے خلاف مکان کی جعلی رجسٹری بنا کر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج ہوا اور 2012 میں انہیں لڑائی جھگڑے اور مارکٹائی کے مقدمے میں نامزد کیا گیا۔ان کے خلاف حال ہی  میں پولیس پر تشدد، سرکاری وردی پھاڑنے اور پولیس وین کو آگ لگانے کی کوشس کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے اور وہ اس وقت جیل میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…