منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

وہی ہوا جس کا امکان تھا،ن لیگ کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی اور اہم ترین رہنماسمیت 240لیگی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج گرفتاریوں کیلئے چھاپے، وجہ کیا بنی؟

datetime 30  جولائی  2018 |

سرگودھا(نیوز ڈیسک)سرگودھا شہر کے حلقہ این اے 90 سے مسلم لیگ ن کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید سمیت 240 لیگی کارکنان کے کیخلاف تھانہ کینٹ پولیس نے اشتعال انگیز تقریرکرنے اور جلوس نکالنے کے الزامات میں زیر دفعہ 16MPo,341/440/188/148/149 ت پ مقدمہ درج کیا اور ملزمان کی تلاش میں چھاپے ماررہی ہے۔

زرائع کے این اے 90 سے نو منتخب ایم این اے چوہدری حامد حمید کے ساتھ انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری شیخ نعیم اسلم کپور،چئیرمین مارکیٹ کمیٹی زاہد کمبوہ،ایم ایس ایف کے صدر امجد رضا، ناہب صدر کاشف گوندل، سمیت 41 افراد ڈاکٹر جاوید،چوہدری عبدالرشید،حمزہ رشید،ڈاکٹر منیر،ارشد عطاری،مہراج خان،میاں سرفرازڈاکٹر شرافت،وسیم نور،اسلم رحمانی،تنویر بھٹی،سلیم رحمانی ،چوہدری سلیم،ارشاد کمبوہ،عادل سجاد،عمران آرائیں ،اسلم ڈوگر،امجد سراج،چھمہ کندی،غازی خان،ظفر خان،راناساجد،راوغیور،رانا پھول،سید نیازی چئیرمین،میاں سبحان،رانا اسمائیل کونسلر،میاں سہیل،راجہ شہزاد،مرزا منیر،سہیل ،وقار اشرف،وحید پریمی، ملک یامین ،لیاقت کونسلر،ندیم ہنجرا، اور 220/240 نامعلوم افراد کو ملوث کیا گیا ہیجن پر الزام ہے کہ انہوں 15/20 افراد مسلح اسلحہ کے ساتھ جلوس نکالا اور ضلع کچہری آزادی چوک میں روڈ بلاک احتجاج کے دوران پولیس ،عدلیہ،انتظامیہ،اور آراوز کیخلاف اشتعال انگیز تقریریں کیں اور عوام کوریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کی کوشیش کی اور توڑ پھوڑ کر کے خوف وحراس پھیلایا۔ اس مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم ابھی تک کسی قسم کی کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل انتخابات سے پہلے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے موقع پر بھی رکاوٹیں ڈالنے کے الزام میں راولپنڈی سے متعدد لیگی کارکنان کو حراست میں لیا جا چکا ہے جبکہ کئی رہنما ضمانت پر رہا ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…