جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

جہانگیر ترین نے عمران خان کو الوداع کہنےکا اعلان کر دیا کیونکہ۔۔ ایسی دھماکہ خیز خبرکہ پوری تحریک انصاف ہل کر رہ گئی

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے گھر بیٹھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا میرا مشن تھا ان کے وزیراعظم بنتے ہی گھر بیٹھ جائوں گا۔ اتوار کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے پر دیکھنا میرا مشن تھا جیسے ہی عمران خان وزیراعظم بنیں گے میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گا اور گھر بیٹھ جائوں گا ۔ صحافی نے جہانگیر ترین سے

سوال کیا کہ آپ کی نا اہلی کے خلاف اپیل کا فیصلہ آنا بھی باقی ہے اور آپ ابھی سے دلبرداشتہ ہو گئے ہیں تو جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ اگر فیصلہ میرے حق میں آیا تو بہتر ورنہ مزید سیاست جاری نہیں رکھوں گا اور گھر بیٹھوں گا کیونکہ اگر قانون مجھے اسمبلی کیلئے اہل نہیں سمجھتا تو گھر بیٹھنا ہی بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے ایم پی ایز کی تعداد 131ہو چکی ہے اور تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر حکومت بنانے کے قریب ہے جبکہ مزید آزاد ارکان بھی شامل ہو رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…