بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

تخت پنجاب کے مضبوط امیدوار کون ہیں ؟ سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو نے انکشاف کر دیا

datetime 29  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ با د (آ ئی این پی) پا کستان تحریک انصاف (پی ٹی آ ئی) کے سینئر رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن بڑے دل کا مظاہرہ کریں اور حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ واپس لیں۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو میں نعیم الحق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پاکستان کی بڑی

سیاسی جماعتوں کی طرح مثبت کردار ادا کریں اور اسمبلی سے بائیکاٹ کی باتیں نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کا حق رکھتی ہے ،اس لئے رابطے کررہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کی حکومت بنانے کیلئے بہت گرما گرمی ہے ،یہاں ہمارے ن لیگ سے زیادہ نمبر ہیں،آج یا کل شام تک سب کچھ سامنے لے آئیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا وزیراعلی پاکستان تحریک انصاف سے ہوگا اگر دیگر کوئی سیاسی پارٹیاں ہم سے بات کرنا چاہتی ہیں تو کرسکتی ہیں۔نعیم الحق نے کہا کہ کچھ لوگ منفی سیاست کررہے ہیں کیوں کہ وہ بری طرح شکست کھا چکے ہیں،مولانا فضل الرحمن اسمبلی کے بائیکاٹ کی باتیں نہ کریں، دوسری جانب پا کستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے وزارت اعلی پنجاب کے لئے عبدالعلیم خان کی حمایت کردی ہے ۔ اتوار کو سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کے مطابق فواد چوہدری نے بنی گالا میں عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور ان کو گلے بھی لگایا ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…