بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بلوچستان میں کمپیوٹرائزڈ دھاندلی ہوئی، سردار اختر جان مینگل نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیے

datetime 29  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قلات (این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سر براہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کمپیوٹرائزڈ دھاندلی ہوئی ہیں پولنگ دیر سے شروع ہونے سے ٹرن آؤٹ کم رہی اور رزلٹ میں تاخیر ہونا یہ الیکشن کمیشن کی نا اہلی یا ملی بھگت ہے الیکشن سے قبل ہم نے جو خدشات کا اظہار کیا تھا وہ درست ثابت ہوئے بی این پی کی مینڈیٹ کو چرالیا گیا اور اب بھی روزبروز اسے کم کی جارہی ہیں بعض سیاسی جماعتوں کے پاس امیدوار تک نہیں تھے

آج وہ بھی دھاندلی کا واویلا کررہے ہیں حکومت ہماری ترجیح نہیں بلوچستان کے مسائل ہمارے لیئے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں اپنی پارٹی کی سینٹرل کمیٹی میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ حکومت میں شامل ہوں یا اپوزیشن میں بیٹھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلات کی مختصر دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر بی این پی کے رہنماء سردارزادہ ارباب نعیم دہوار ،میر سہراب خان مینگل ،ملک عبدالناصر دہوار اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے ،بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سر براہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کمپیوٹرائزڈ دھاندلی کی گئی ہے ہم نے الیکشن سے قبل جن خدشات کا اظہار کیا تھااور جو منصوبہ بندی کی تھی نتائج کے بعدوہ خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں الیکشن سے قبل بی این پی کے اجتماعات کو دیکر ہم نے اندازہ لگایاتھا کہ بی این پی صوبائی کے 13 اور قومی کے سات نشستیں آسانی سے جیت لے گی مگر ہماری مینڈیٹ کو چرالیا گیا اور اب ہر روز ہماری نشستیں کم ہوتی جارہی ہیں جو کہ صوبائی کے تیرا ہ سے سات اور قومی کے سات سے تین ہو گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بعض جماعتیں ایسی ہیں جو الیکشن نتائج کے بعد دھاندلی کا واویلا کررہے ہیں

جن کو امیدوار بھی نہیں ملتے تھے ،انہوں نے کہا کہ جولوگ مادر پدر آزاد ہیں وہ اپنا کوئی بھی فیصلہ کرسکتے ہیں صوبے میں حکومت بنانے کے حوالے سے ہم اپنی پارٹی کے اداروں سنٹرل کمیٹی اور صوبائی کابینہ میں مشاورت کریں گے کہ ہم حکومت بنائیں یا اپوزیشن میں میں چلے جائیں ،پارٹی اداروں کے پابند ہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت ہماری ترجیح نہیں بلوچستان کے مسائل ہمارے لیئے اہمیت رکھتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اے پی سی میں جولوگ گئے تھے وہ خود مطمئن نہیں ہے تو ہم ان کے فیصلوں پر کیسے مطمئن ہو سکتے ہیں ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…