لاہور(آئی این پی) ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنانے‘وردی پھاڑنے اور فائرنگ کرنے کے الزام میں تحر یک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے ندیم عباس نے گرفتاری دے دی۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے نتائج میں لاہور کی 14 نشستوں میں سے 10 پر ن لیگ اور 4 سیٹوں پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی جس میں ایک حلقہ این اے 135 بھی ہے جہاں جیت کا جشن مناتے ہوئے اندھا دھن فائرنگ کی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے پی پی161 سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ندیم عباس کی ہوائی فائرنگ کانوٹس لیتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیاتھااور ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھاکہ ندیم عباس کانام فوری ای سی ایل میں ڈالاجائے،مقدمے میں انسداددہشتگردی دفعات شامل کریں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جنہیں قانون کی عزت نہیں کرنی آتی انہیں نہیں چھوڑیں گے جس پر پی پی161 سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ندیم عباس نے گرفتاری دے دی۔