جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعدکس ملک کا دورہ کریں گے؟ اہم خبر سامنے آ گئی

datetime 29  جولائی  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ ہمارے پاس پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ تعداد موجود ہے،پی ٹی آئی کے کسی بھی اجلاس میں گورنر سندھ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی،پنجاب کا وزیراعلی تحریک انصاف سے ہوگا، انتخابات میں شکست کھانے والے منفی سیاست کررہے ہیں، افغان صدر نے عمران خان کو وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد افغانستان کے دورے کی دعوت دی،

عمران خان نے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دورہ افغانستان پر اتفاق کیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے ایک مرتبہ پھر اس بات کو دہرایا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کا حق رکھتی ہے۔نعیم الحق نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا اور صوبہ پنجاب کے وزرا اعلی کے ناموں کے لیے مشاورت کی جارہی ہے اور جلد ہی ان کا اعلان کردیا جائے گا جس کے بعد امید کی جارہی ہے کہ قومی اسمبلی کے بعد صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس بھی طلب کرلیے جائیں گے۔گورنر سندھ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں نعیم الحق نے کہا کہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے کسی بھی اجلاس میں گورنر سندھ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی چاروں صوبوں کے گورنرز کے حوالے سے مکمل مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔چوہدری پرویز الہی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں مسلم لیگ (ق)کی قیات کے عمران خان یا کسی اور رہنما سے ملاقات کی معلومات نہیں ہیں لیکن جیسے ہی انہیں کچھ معلوم ہوگا تو میڈیا کو آگاہ کردیں گے۔نعیم الحق نے کہا کہ پنجاب کا وزیراعلی تحریک انصاف سے ہوگا، انہوں نے واضح کیا کہ انتخابات میں شکست کھانے والے منفی سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ کا نام لے کر کہا کہ مولانا فضل الرحمن بڑی پارٹیوں کی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور شکست تسلیم کریں۔پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی نے عمران خان کو فون کرکے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کو وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد افغانستان کے دورے کی دعوت دی۔نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان نے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دورہ افغانستان پر اتفاق کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…