اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کپتان کے کامیاب ہوتے ہی ڈالر تو نیچے آگئے مگر سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی الیکشن 2018میں کامیابی کے جہاں پاکستان پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ڈالر کی قیمت نیچے آنا شروع ہو گئی تو دوسری طرف عوام سبزیوں کی قیمتوں میں اچانک ہوشربا اضافے سے پریشان ہو گئے ہیں۔ شہریوں کا کہناہے کہ چند روز قبل ٹماٹر 100 روپے کلو فروخت ہو رہا تھا لیکن
اتوار بازار اور مارکیٹ میں اس کی قیمت اب 100 روپے پر پہنچ چکی ہے جبکہ اس کی کوالٹی بھی اچھی نہیں ہے ، لہسن کی قیمت 100 روپے اور ادرک کی قیمت 120 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے ۔ شہریوںنے نگران حکومت کیساتھ تحریک انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی میں کردار ادا کرے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرے۔