اسلام آباد(آن لائن)متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے عام انتخابات میں شکست کھانے کے بعد بھی سرکاری پروٹوکول اور پارلیمنٹ لاجز سمیت سرکاری گھر نہیں چھوڑااور تاحال ایم ایم اے کے سربراہ ایک وزیر کے برابر مزے لوٹ رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن عام انتخابات میں ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پورسے بدترین شکست کے کھانے کے باوجود بھی تاحال خود کو سرکاری وزیر سمجھتے ہیں اور انہوں نے ابھی تک سرکاری پروٹوکول سمیت سرکاری گھر اور پارلیمنٹ لاجز پر قبضہ کیا ہوا ہے جس کا تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے ۔