لاہور(سی پی پی) قومی احتساب بیورو( نیب)نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف کو پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی (پی پی ڈی سی)کرپشن کیس میں 20 اگست کو طلب کرلیا۔علاوہ ازیں بیورو نے پاکستان مسلم لیگ (ق)کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں انکوائری کے لیے 16 اگست کو لاہور نیب میں طلبی کا سمن جاری کردیا۔
شہباز شریف کو موصول تازہ نوٹس میں نیب نے انہیں لاہور میں پی پی ڈی سی اسکینڈل میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔مسلم لیگ (ن)کو ارسال سمن میں کہا گیا کہ پی پی ڈی سی کی مینجمنٹ اور حکام نے انکوائری کے دوران ظاہر کیا کہ آپ(شہباز شریف)کے پاس نیپرا میں سید فرخ علی شاہ اور پی پی ڈی سی میں چیف ایگریکٹو افسر کی غیر قانونی تقرری سے متعلق ساری معلومات اور ثبوت ہیں۔