جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’ایک نااہل شخص جہاز لیکر نو منتخب ارکان کو خریدتا پھر رہا ہے‘‘ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کیخلاف کس پلان پر کام شروع کردیا؟

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت جمع کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ اس حوالے سے پارٹی امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دھاندلی کا ریکارڈ الیکشن سیل کو ارسال کریں ۔ شکایات الیکشن سیل بلاول ہاؤس کراچی کے پتہ پر ارسال کی جائیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیونے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے امیدواروں کے 10 سے 12 ہزار ووٹوں کو مسترد کر کے انہیں ہرایا گیا ہے۔

جہاں جہاں پیپلزپارٹی جیت رہی تھی وہاں وہاں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد تاریخی بنا دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر چھانگا مانگا کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے ایک نااہل شخص جہاز لے کر نو منتخب ارکان کو خریدتا پھر رہا ہے ۔پی ٹی آئی لاکھ کوششوں کے باوجود مثبت نتائج حاصل نہ کر سکی اب خریدو فروخت جہاز چلایا اور ایڑی چوٹی کا زور لگایا جا رہا ہے۔انتخابات سے پہلے پولنگ کے دن اور بعد میں الیکشن کمیشن اپنا کردار ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…