جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عامر لیاقت نے آل پارٹیز کانفرنس کی ایسی تصویر شیئر کر دی کہ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام کل ہونیوالی اے پی سی نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کیا ہے اس اے پی سی میں مجلس عمل میں شامل جماعتوں سمیت مسلم لیگ ن، اے این پی، پشتونخواہ میپ،پیپلزپارٹی شیرپائو اور ایم کیو ایم کے فاروق ستار ، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال اور جمعیت علمائے پاکستان (ن)کے اویس نورانی شامل تھے ۔

اس اے پی سی کے بعد مولانا فضل الرحمن نے اے پی سی اعلامیہ سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا اور اس موقع پر تمام رہنما مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف کے پیچھے کھڑے تھے جس کی تصویر میڈیا پر بھی شائع اور نشر کی گئی۔ اس تصویر سے متعلق ڈاکٹر عامر لیاقت جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کراچی کے حلقہ این اے 245 سے کامیاب ہوئے ہیں نے ایسی میمی ٹویٹر پر شیئر کر دی ہے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا ہے ۔ عامر لیاقت نے ٹویٹر پر بالی ووڈ فلم ’’نائیک‘‘میں امریش پوری اور دیگر اداکارائوں کے ایک مشترکہ سین کی تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الیکشن ہارنے کے بعد امریش پوری پوری اپوزیشن کے ساتھ ایک کمرے میں بیٹھ کر فلم کے ہیرو اور الیکشن جیتنے والے انیل کپور(شیوا جی )کے خلاف سازشیں تیار کر رہے ہیں۔ فلم میں امریش پوری انہیں ایک روز کیلئے صوبے کا وزیراعلیٰ بنا دیتے ہیں جس کے بعد وہ صوبے کے حالات ایک دن میں بڑی حد تبدیل کردیتے ہیں اور لوگ انہیں پسند کرنے لگتے ہیں اور امریش پوری کی حکومت کا دھڑن تختہ ہو جاتا ہے اور انیل کپور (شیوا جی)جنرل الیکشن میں کامیاب ہو کر حکومت بنا لیتے ہیں اورصوبے کے مسائل کو ختم کرنے میں جٹ جاتے ہیں جس پر امریش پوری پوری اپوزیشن کو اپنے ساتھ ملا کر سازشیں تیار کرتے ہیں ۔

 

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…