اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 251، چاروں صوبوں کے نتائج جاری کردیئے،ن لیگ اور تحریک انصاف کاپنجاب میں کانٹے کا مقابلہ،تازہ ترین صورتحال

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 251، پنجاب کے 289، سندھ کے 118، خیبرپختونخوا کے 95 اور بلوچستان کے 45 حلقوں کے نتائج جاری کردیئے، جن کے مطابق قومی اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف، سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) ٗ بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کو برتری حاصل ہے۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی 108، مسلم لیگ (ن) 62، پیپلز پارٹی 42، 12 آزاد امیدوار، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے ) 11، پاکستان مسلم لیگ 5، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان 4، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 2 اور عوامی مسلم لیگ، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انسانیت کو ایک ایک نشست حاصل ہوئی۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 19، پنجاب کے 6، سندھ کے 11،خیبرپختونخوا کے 2 اور بلوچستان کے 5 حلقوں کے نتائج جاری نہیں کیے گئے۔عام انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ تقریباً 55 فیصد رہا تاہم اس حوالے سے سرکاری طور پر اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اب تک کے نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کو 127، تحریک انصاف کو 117 اور آزاد امیدوار کو 27 نشستیں حاصل ہوئیں۔سندھ میں پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ سے کامیابی حاصل کرنے والی جماعت پیپلز پارٹی کا مکمل صفایا کرنے میں ناکام رہی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نتائج کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے 72، پی ٹی آئی نے 20، ایم کیو ایم نے 12 اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے 11 نشستیں جیتیں۔صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ٗ

الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی 66، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) 10، عوامی نیشنل پارٹی 6 اور مسلم لیگ (ن) 5 نشستوں پر کامیاب رہی۔بلوچستان اسمبلی کے انتخابی نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کو برتری حاصل ہوگئی ٗالیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نتائج کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) 13، ایم ایم اے 8 اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) 5 نشستوں پر کامیاب رہی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…