اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم نے آخری لمحات میں اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کراچی میں خالد مقبول سے رابطہ ہوا،
اس رابطے کے بعد فیصلہ ہوا کہ ایم کیو ایم اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی، یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے فاروق ستار اور کنور نوید آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے تھے لیکن انہیں اے پی سی میں شرکت کرنے سے روک دیا گیا ۔ اس کانفرنس کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ فضل الرحمان کریں گے لیکن اس کے باوجود ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اے پی سی میں پہنچ گئے اور انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی سے میں رابطہ میں نہیں ہوں بلکہ کنور نوید ہیں، اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کے فیصلہ کا مجھے علم نہیں، فاروق ستار کو ایم کیو ایم اے پی سی میں شرکت سے نہ روک سکی، فاروق ستار نے کہا کہ بدترین دھاندلی ہوئی ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں، ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہا کہ فاروق ستار کو اے پی سی میں شرکت سے منع کیا تھا لیکن وہ پھر بھی اے پی سی میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے اس میں شرکت نہیں کی۔ ایم کیو ایم نے آخری لمحات میں اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کراچی میں خالد مقبول سے رابطہ ہوا، اس رابطے کے بعد فیصلہ ہوا کہ ایم کیو ایم اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی