منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر لینے والا کوئی نہیں،تحریک انصاف کی کامیابی کی خبر کے بعد روپے کی اُڑان،پیش قدمی نے سب کو حیران کردیا، ماہرین نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 27  جولائی  2018 |

کراچی (این این آئی)انتخابات اور سیاسی افق پر محاز آرائی ختم ہونے سے مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو پاکستانی روپے میں بہتری دیکھی گئی۔انٹربینک مارکیٹ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدرمیں 32پیسے اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں 2روپے اورقیمت فروخت میں1.50روپے،یورو، برطانوی پاؤنڈ، سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمت فروخت میں کمی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں اضافہ اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت قدر میں32پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید128.12روپے سے گھٹ کر127.80روپے اور قیمت فروخت128.22روپے سے گھٹ کر127.90روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں2روپے اورقیمت فروخت میں1.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید129.00روپے سے گھٹ کر127.00روپے اورقیمت فروخت129.30روپے سے گھٹ کر127.80روپے ہوگئی۔جمعہ کویوروکی قیمت خرید میں5روپے اورقیمت فروخت میں 4روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید میں6روپے اور قیمت فروخت میں4.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید148.00روپے سے گھٹ کر143.00روپے اور قیمت فروخت150.50روپے سے گھٹ کر146.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید167.00روپے سے گھٹ کر161.00روپے اور قیمت فروخت169.50روپے سے گھٹ کر165.50روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں1.05پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں70پیسے کی کمی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں 5پیسے کا اضافہ اور قیمت فروخت میں70پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،

جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید33.80روپے سے گھٹ کر32.75روپے اورقیمت فروخت34.20روپے سے گھٹ کر33.50روپے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید34.70روپے سے بڑھ کر34.75روپے اورقیمت فروخت35.20روپے سے گھٹ کر34.50روپے ہوگئی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت خرید18.90روپے اور قیمت فروخت19.90روپے مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان کے مطابق پرامن ماحول میں منعقد ہونے والے انتخابات سے کرنسی مارکیٹ میں اعتماد کی فضا پیدا ہوئی ہے

اور لوگوں نے محدود پیمانے پر کرنسی مارکیٹ کا رخ کیاہے۔انہوں نے انتخابات میں پی ٹی آئی کی تاریخ ساز کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کے کندھوں پر اہم قومی ذمے داریوں کابوجھ آگیا ہے لہذا اب انہیں فتح مکہ کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے انتقامی سیاست کے بجائے مخالفین کو معاف کردینا چاہیے تاکہ انتخابی نتائج پر ممکنہ ردعمل سے امن وامان کی صورتحال برقرار رہے اور نئی معاشی پالیسیاں ترتیب دے کر ملک کو معاشی بھنور سے نکالنا چاہیے۔ملک بوستان نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی رسد کے مقابلے میں طلب انتہائی محدود ہوگئی جس سے امکان ہے کہ آئندہ ہفتے تک ڈالر کی قدرمیں مزید کمی آئے گی۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…