بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان نے پاکستان میں الیکشن جیت ایسا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا کہ سب دنگ رہ گئے ، کپتان کے وزیراعظم بنتے ہی دنیا میں پہلی بار کیا کام ہو گا؟ ایسی حیران کن خبر کہ آپ بھی کپتان کو داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ہونیوالے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی اور اکثریت حاصل کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹرز کی جانب سے عمران خان کو مبارکبادیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پاکستان کے عام الیکشن میں کامیابی اورواضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹرز کی جانب سے عمران خان کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ایسے میں بق بھارتی کرکٹ کپتان کپل دیو نے اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان کو مبارک باد دی اور کہا کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا بہت خوشی کی بات ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کوئی کھلاڑی وزیراعظم کے منصب پر فائز ہونے جا رہا ہے، لہذا دعا ہے کہ جس طرح انہوں نے کرکٹ کے میدان میں وطن کے لیے کام کیا، اس سے بہتر پاکستان کی خدمت کریں اور ترقی سے ہمکنار کریں۔کپل دیو کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان میں پہلے بھی جنون تھا اور اب بھی ہے اور اگر پاک-بھارت کرکٹ تعلقات بحال ہوئے تو انہیں بے حد خوشی ہوگی۔آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا اعزاز ہے میں نے ان کی 22 برس کی محنت دیکھی ۔ بھارتی کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر سنجے منجریکر نے عمران خان کو اپنا کرکٹ ہیرو قرار دیتے ہوئے مبارک باد دی اور کہا کہ عمران بلند معیار کی مثال ہیں ۔ سابق انگلینڈ کرکٹر جیفری بوائیکاٹ نے گزشتہ روز جمائما کی جانب سے عمران خان کو مبارکبادی ٹویٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان زبردست کپتان اور کرکٹر تھےانہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ بہتر کام کریں گے۔ ✔ایسے ہی انگلینڈ کے سابق کرکٹر مائیکل وان نے بھی عمران خان کی فتح کی خبر کو زبردست قرار دیا۔ویسٹ انڈیز کے کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر رافیل بشپ کااپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ میں دل کی گہرائیوں سے عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور’ سن کر فخر ہوا کہ ایک شاندار سابق کرکٹر ملک کی قیادت میں اہم کردار ادا کر سکے گا، میری دعا ہے کہ وہ دیانتداری اور مثال کے ساتھ قیادت کریں انشاءاللہ‘۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…