بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی فتح کی خوشی میں کپتان کی دیوانی لڑکی کابیچ سڑک ایسا رقص کہ لاہورکی سڑکوں پر آگ لگ گئی ٹریفک جام، دیکھنے والوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تبدیلی آئی نہیں ، تبدیلی آگئی ہے، حلقہ این اے 131میں عمران خان کی فتح کا جشن ،لاہورمیں بیچ سڑک ٹریفک کے درمیان لڑکی کا رقص ، دیکھنے والوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات انعقاد پذیر ہو چکے ہیں اور تقریباََ تمام حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج بھی آچکے ہیں۔ ان الیکشن میں تحریک انصاف کے

چیئرمین عمران خان ملک کے مختلف 5حلقوں سے انتخابات لڑے جن میں لاہور کا حلقہ این اے 131بھی شامل تھا جس میں ان کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے بھاری بھرکم امیدوار خواجہ سعد رفیق سے تھا۔ جس میں آنیوالی اطلاعات کے مطابق عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو شکست دیدی ہے تاہم سرکاری طور پر اس حلقے کا نتیجہ تاحال جاری نہیں ہوا۔ تحریک انصاف کی جیت کی خوشی میں کارکنان ملک بھر میں تاحال جشن کی کیفیت میں ہے اور کئی شہروں میں تو آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا ہے۔ حلقہ این اے 131میں عمران خان کی جیت کی خوشی کی پی ٹی آئی کارکنا ن ڈیفنس اور لبرٹی سمیت دیگر کئی علاقوں میں اکھٹے ہو کر جشن منایا تاہم اس موقع پر لبرٹی میں ایک نوجوان لڑکی نے گاڑی سے باہر نکل کر ” تبدیلی آئی رے “ کے پارٹی ترانے پر ایسا رقص کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پینٹ اور شرٹ میں ملبوس لڑکی جو کہ پہلے گاڑی کی کھڑی میں بیٹھ کر جشن منا رہی ہے تاہم ٹریفک جام کے باعث وہ گاڑی سے باہر نکلتی ہے اور سڑک کے بیچ میں کھڑی ہو کر رقص کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کرتی ہے ۔ایسے ہی کئی نظارے پنجاب ، کراچی اور ملک کے مختلف علاقوں میں دیکھنے میں آئے ہیں۔واضح رہے کہ عام انتخابات 2018میں تحریک انصاف قومی اسمبلی کی نشستوں پر اکثریت حاصل کر چکی ہے اور گزشتہ روز عمران خان نے حکومت بنانے کا بھی اعلان کر دیا ہے جبکہ پنجاب میں بھی جوڑ توڑ کے بعد تحریک انصاف کی حکومت بننے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…