پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

ملک مخالف باتیں محمود خان اچکزئی کو بھاری پڑ گئیں،الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا، دوسرے نمبر پر بھی نہ آئے بلکہ ۔۔۔! حیرت انگیز انکشافات،بلوچستان اسمبلی کے 40حلقوں کے نتائج جاری

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میں عام انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق صوبائی اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی ،متحدہ مجلس عمل اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں،قومی اسمبلی کی نشستوں پر ایم ایم اور بی این پی (مینگل ) کی پوزیشن مستحکم، صوبے میں کئی اہم امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا

نواب جنگیز مری ،میر سرفراز بگٹی ،طاہر محمود خان ،نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ،نوابزادہ ظفر اللہ زہری ،میر عبدالکریم نوشیروانی ،میر امان اللہ نوتیزئی ،عبیداللہ بابت ،راحیلہ حمید خان درانی ،منظور احمد کاکڑ ، میر اسرار اللہ زہری ،رحمت صالح بلوچ ،میر عاصم کرد گیلو،سعید احمدہاشمی،سردار مصطفی خان ترین ،سید لیاقت آغا،شیخ جعفر مندوخیل ،نواب ایاز خان جوگیزئی،مولانا عبدالغفور حیدری، حافظ حسین احمد ،محمود خان اچکزئی جیسے اہم سیاستدان الیکشن ہار گئے ،غیر متوقع طورپر پی ٹی آئی صوبے سے چار نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے 50جبکہ قومی اسمبلی سے صوبے کی 16نشستوں پر انتخابات پر پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد جمعرات کی شب رات گئے تک انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ،بلوچستان اسمبلی کے 40حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی صوبائی اسمبلی کی 12 ،بی این پی (مینگل ) 7،پی ٹی آئی 4، متحدہ مجلس عمل5،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی 2،عوامی نیشنل پارٹی2، بی این پی (عوامی) 1،پشتونخوامیپ 1جبکہ آزاد امیدوار 5نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ قومی اسمبلی کی16میں سے 6نشستوں پر موصول ہونے والے تنائج کے مطابق پی ٹی آئی ، ایم ایم اے اور بی این پی (مینگل) دو دو نشستیں حاصل کرسکیں ،

بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی2ژوب سے آزاد امیدوار مٹھا خان کاکڑ16003ووٹ لیکر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار محمد نواز9475ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ، حلقہ پی بی 3قلعہ سیف اللہ میں متحد ہ مجلس عمل کے مولوی نور اللہ 22410ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے نواب ایاز خان جوگیزئی 17133ووٹ لیکر کر دوسرے نمبر پر رہے ،حلقہ پی بی 4لورالائی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد خان طور اتما نخیل 13461ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ایم ایم اے مو لوی فیض اللہ 11962ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،

حلقہ پی بی 5دکی سے آزاد امیدوار مسعود علی خان 13322ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ایم ایم اے کے یحیےٰ خان ناصر 5851ووٹ لیکر کر دوسرے نمبر پر رہے ،حلقہ پی بی 6سے بلوچستان عوامی پارٹی امیدوار نور محمد دمڑ 20365ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ، حلقہ پی بی7سبی کم لہڑی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سردار سرفراز چاکر ڈومکی 17759ووٹ لیکر کامیاب جبکہ آزاد امیدوارمحمد باروخان باروزئی 6199وو ٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،حلقہ پی بی 8سے سردار عبدالرحمان کھیتران 18162ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ،حلقہ پی بی 9کوہلو سے پی ٹی آئی کے

امیدوار میر نصیب اللہ مری 3320ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ بی اے پی کے نواب جنگیز مری 2502ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،حلقہ پی بی 10ڈیرہ بگٹی سے نوابزادہ گہرام بگٹی 24327ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ بی اے پی کے میر سرفراز بگٹی 15161ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ، حلقہ پی بی 11 نصیر آباد 1سے بلوچستان عوامی پارٹی کے میر سکندر علی 10007ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے میر صادق عمرانی 6091ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،حلقہ پی بی 12نصیر آباد 2سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار محمد خان لہڑی 15353ووٹ لیکر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار غلام رسول 11192ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے،

حلقہ پی بی 13جعفرآباد 1سے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے عمر خان جمالی 18922ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انکی مد مقابل آزاد امیدوار راحت فائق جمالی 17845ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہی ،حلقہ پی بی 15صحبت پور سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سلیم احمد 17298ووٹ لیکر کامیاب جبکہ نیشنل پارٹی کے محمد دوران 8836ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،حلقہ پی بی 16جھل مگسی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نوابزادہ طارق مگسی 14959ووٹ لیکر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار اورنگزیب عالمگیر مگسی 6402ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،

حلقہ پی بی 17کچی سے پاکستان تحریک انصاف کے سردار یار محمد رند 16531ووٹ لیکر کامیاب جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے میر عاصم کرد گیلو 14882ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،حلقہ پی بی 19پشین 2سے متحدہ مجلس عمل کے اصغر علی ترین 14378ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پشتونخواء میپ کے سردار غلام مصطفی ترین 10760ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ،حلقہ پی بی 20پشین3سے ایم ایم اے کے سید محمد فضل آغا 10810ووٹ لیکر کامیاب ہوئے انکے مد مقابل آزاد امیدوار خالد شاہ نے 2820ووٹ لیے،

حلقہ پی بی 21قلعہ عبداللہ 1سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار زمرک خان اچکزئی 9813ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ایم ایم اے کے حاجی حبیب اللہ کاکوزئی 6912دوسرے نمبر رہے ، حلقہ پی بی 23قلعہ عبداللہ 3سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی 7055ووٹ لیکر کامیاب جبکہ انکے مدمقابل آزادا میدوار محمد صادق 2273ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،حلقہ پی بی 24کوئٹہ iسے عوامی نیشنل پارٹی کے ملک نعیم بازئی 6531ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ایم ایم اے کے سازالدین نے 5103ووٹ حاصل کیے ،

حلقہ پی بی 25کوئٹہ 2سے متحدہ مجلس عمل کے ملک سکندر ایڈوکیٹ 4750ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ 3830ووٹ لیکر آزاد امیدوار نواب سلیمان خلجی دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی بی 26کوئٹہ پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے احمد علی کوہزاد 5117ووٹ لیکر کامیاب جبکہ متحدہ مجلس عمل کے ولی محمد ترابی 3242ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،حلقہ پی بی27کوئٹہ 4پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق ہزارہ 7685ووٹ لیکر کامیاب ہوئے انکے مد مقابل پی ٹی آئی کے سید بسم اللہ آغا نے 5109ووٹ حاصل کیے،حلقہ پی بی 28کوئٹہ 5پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مبین خان خلجی 7364ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے

جبکہ انکے مدمقابل بلوچستان عوامی پارٹی کے طاہر محمود خان 5760ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے ،حلقہ پی بی29کوئٹہ 6پر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل )کے امیدوار اختر حسین لانگو 12603ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے عبدالباری بڑیچ 6657ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،حلقہ بی پی 30کوئٹہ 7پر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) کے احمد نواز 10102ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ نیشنل پارٹی کے عطاء محمد بنگلزئی 3425ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ بی پی31کوئٹہ 8پر پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے امیدوار نصراللہ زیرے 4274ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے نوابزادہ میر حاجی لشکری رئیسانی 3852ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ،

حلقہ پی بی 32کوئٹہ 9پر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) کے امیدوار نصیر احمد شاہوانی 6795ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ایم ایم اے کے مولانا عبدالغفور حیدری 4434ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی بی 33نوشکی پر بی این پی (مینگل ) کے امیدوار عبدالرحیم مینگل 20078ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے میر غلام دستگیر بادینی 10228ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،حلقہ بی پی 34سے آزاد امیدوار میر عارف جان محمد حسنی کامیاب ہوگئے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے امان اللہ نوتیزئی دوسرے نمبر پر رہے ،حلقہ پی بی36شہید سکندر آباد پر آزاد امیدوار سینیٹر میر نعمت اللہ زہری 10962ووٹ لیکر کامیاب رہے

جبکہ انکے بھائی بی این پی (عوامی) کے میر ظفراللہ زہری 9924ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،حلقہ پی بی 37قلات سے بلوچستان عوامی پارٹی کے میر ضیاء لانگو 12676ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ایم ایم اے کے سردار زادہ میر سعید لانگو 12654ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،حلقہ پی بی 39 خضدار 2سے متحدہ مجلس عمل کے میر یونس عزیز زہری 1349ووٹ لیکر کامیاب جبکہ نیشنل پارٹی کے سردار اسلم بزنجو 10087ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے ،حلقہ پی بی 40پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار سردار اخترجان مینگل کامیا ب ہوگئے ،حلقہ پی بی 42سے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) کے امیدوار ثناء بلوچ 9800ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے

جبکہ انکے مدمقابل میر عبدالکریم نوشیروانی دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی بی 43پنجگور سے بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) کے امیدوار میر اسداللہ بلوچ 15051ووٹ لیکر پہلے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے زاہد حسین 4799ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے ،حلقہ پی بی 44سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو 5149ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ،حلقہ پی بی 49لسبیلہ 1پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار صالح محمد بھوتانی نے 30007ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انکے مد مقابل پیپلزپارٹی کے محمد شریف8632ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے ،حلقہ پی بی 50لسبیلہ 2سے بلوچستان عوامی پارٹی کے میر جام کمال خان عالیانی 38885 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے

جبکہ انکے مدمقابل آزاد امیدوار نصراللہ 26050ووٹ حاصل کرسکے،حلقہ پی بی 51گوادر سے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) کے میر حمل کلمتی 31241ووٹ لیکر کامیاب جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے یعقوب بزنجو 16578ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،بلوچستان سے قومی اسمبلی کے16میں سے 6 حلقوں پر موصول ہونیوالے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264کوئٹہ 1پر متحدہ مجلس عمل کے مولوی عصمت اللہ 14887ووٹ لیکر کامیاب جبکہ بی این پی (مینگل ) کے ملک عبدالولی کاکڑ 10071ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،حلقہ این اے 266پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار آغا حسن بلوچ 20034ووٹ لیکر کامیاب ہوئے

جبکہ ایم ایم اے کے حافظ حسین احمد 11057ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263قلعہ عبداللہ سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار صلاح الدین 37971ووٹ لیکر کامیاب جبکہ انکے مدمقابل عوامی نیشنل پارٹی کے اصغر خان اچکزئی 21471ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اسی حلقے میں انتخابات میں حصہ لینے والے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی 19989ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہے ،حلقہ این اے 268 چاغی کم نوشکی کم خاران پر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) کے

محمد ہاشم 14435ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ایم ایم اے کے محمد عثما ن بادینی 12272ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،حلقہ این اے 265پر پاکستا ن تحریک انصاف کے قاسم خان سوری 25973ووٹ لیکر کامیاب جبکہ انکے مد مقابل متحدہ مجلس عمل کے حافظ حمد اللہ 10124ووٹ حاصل کر سکے حلقہ این اے 261جعفر آباد کم صحبت پور پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 45222ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے میر چنگیز جمالی 27563ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے انتخابات کے نتائج آنے کاسلسلہ رات گئے تک جاری رہا ۔ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے چےئر مین محمود خان اچکزئی آج بروز جمعہ کوئٹہ پریس کلب میں صبح ساڑھے گیارہ بجے اہم کانفرنس کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…