جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نمبرز گیم پوری ہوگئی،تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت بنانے کی تیاریاں مکمل،وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟بڑا اعلان کردیاگیا‎

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر آزاد امیدوار آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ چھ آزاد امیدوار ہمارے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے ہی جیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ق لیگ کے ساتھ تمام سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ تھی،

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری نشستیں 126 تک پہنچ چکی ہیں کیونکہ چھ آزاد امیدواروں اور ق لیگ سے ہم نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تھی اور وہاں ہم نے اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے تھے، اس طرح ہم وفاق میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی ہم حکومت بنائیں گے، کل سے بلوچستان میں رابطے شروع ہوں گے، بلوچستان میں ہم اتحادی حکومت میں جائیں گے، فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ سب کی ہماری غلطیوں پر نظر ہو گی، تحریک انصاف کو اب اکثریت حاصل ہے اور اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے تحریک انصاف پر بڑا دباؤ ہو گا، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سیاست اور ہماری سیٹیں عمران خان کی دی ہوئی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ عمران خان ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری پارٹی نے مجھے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ دی تو یہ میرے لیے ایک اعزاز ہو گا لیکن وزارتِ اعلیٰ کسے دینی ہے اس کا فیصلہ عمران خان ہی کریں گے۔  تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر آزاد امیدوار آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ چھ آزاد امیدوار ہمارے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے ہی جیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ق لیگ کے ساتھ تمام سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ تھی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…