بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

آخر کار اب ہمارے پاس ایک ایسا رہنما ہے جس پر ہم فخر کرسکتے ہیں،آفریدی،محمدحفیظ،احمدشہزادکا عمران خان کی کامیابی پر ردعمل سامنے آگیا

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی کرکٹرز نے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کو عام انتخابات 2018 میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر عمران خان اور پی ٹی آئی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک تاریخی جیت ہے، آخرکار 22 برس کی جدوجہد نے بھرپائی کردی ہے۔شاہد آفریدی نے عمران خان کیلئے لکھا کہ پاکستانیوں کو آپ سے بہت امیدیں ہیں اور میں امید کرتا ہوں کے آپ آگے آکر قیادت کریں گے۔بعد ازاں انہوں نے تمام مخالف جماعتوں اور میڈیا سے درخواست کی کہ انتخابی نتائج کو تسلیم کریں اور نئے

پاکستان کے لیے مدد کریں۔قومی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی عمران خان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ نے ایک بار پھر کر دکھایا، کرپشن کے خلاف طویل جدو جہد تھی۔محمد حفیظ نے عمران خان کو طاقتور، بھروسہ مند اور بہترین رہنما قرار دیتے ہوئے لکھا کہ بن گیا نیا پاکستان انشاء اللہ۔ کرکٹر احمد شہزاد نے بھی عمران خان کی جدو جہد کو سراہا اور انہیں مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آخر کار اب ہمارے پاس ایک ایسا رہنما ہے جس پر ہم فخر کرسکتے ہیں ٗدنیا کے آگے ٗ نئے پاکستان کا خواب پورا ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…