اتوار‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2025 

سندھ اسمبلی کی لائن اپ مکمل،پیپلزپارٹی اکیلے ہی بڑی اکثریت کے ساتھ صوبے میں تیسری باری لینے اورحکومت سازی کی ہیٹ ٹرک کیلئے تیارہوگئی،مکمل نتائج سامنے آگئے

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کی 74 نشستوں کے ساتھ صوبے میں تیسری باری لینے اورحکومت سازی کی ہیٹ ٹرک کے لیے تیارہوگئی۔ سندھ اسمبلی کی 130 جنرل نشستوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو 74نشستوں پر برتری حاصل ہے جس کے بعد پیپلزپارٹی صوبے کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے

اورسندھ میں واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔سندھ اسمبلی کے 168 کے ایوان پرمشتمل ہے جس میں 29 نشستیں خواتین جب کہ 9 نشستیں اقلیتوں کے لیے مخصوص ہیں۔سندھ میں حکومت سازی کے لیے 68 نشستیں درکار ہوتی ہیں جبکہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 74 نشستوں کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں ہے اور مسلسل تیسری مرتبہ آئندہ پانچ سال کے لیے صوبے میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔پارٹی پوزیشن کے مطابق تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی کی 18، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 12، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 11، تحریک لبیک پاکستان نے 2 اورمسلم لیگ ن اور متحدہ مجلس عمل نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔کراچی میں سندھ اسمبلی کی ایک نشست پرانتخابات ملتوی کیے جاچکے ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کی 9 نشستوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں دوسری جانب خواتین اور اقلیتی نشستوں پرکامیاب سیاسی جماعتوں کے درمیان انہیں حاصل کامیابی کے تناسب سے تقسیم کیا جائے گا جس کے بعد پیپلز پارٹی ایوان میں مکمل طور پر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔حالیہ انتخابات میں سندھ میں پیپلزپارٹی کو2013 والی تمام نشستوں پرکامیابی ملی اورپی پی مخالف اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سندھ میں کوئی اپ سیٹ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…