اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار کی کامیابی کے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی کے حامی مشتعل ،ڈنڈا بردار نوجوان سڑکوں پر ،فائرنگ ،پتھراؤ،متعدت زخمی،بات بڑھ گئی

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار کی کامیابی کے اعلان کے بعد پی پی کے حامی مشتعل ہوگئے ڈنڈا بردار نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔ ڈی سی چوک پر فائرنگ ،پتھراؤشہر میں بھگڈر مچ گئی معصوم بچے سمیت تین افراد زخمی راہگیروں اوردوکانداروں پر تشدد زبردستی دوکانیں بند کرادیں دھمکیاں توڑ پھوڑپولیس اور فوج ڈی سی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کا اعلان ہوتے

ہی پی پی کے حامی مشتعل ہوگئے جس کے بعد ڈنڈابردار نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے جہاں نجی ہوٹل پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کرکے نقصان کیا فائرنگ اورپتھراؤاور بھگڈر کے نتیجے میں راہ چلتے ہوئے عورت کے گود میں چھ ماہ کے بچے محسن کو گولی لگی جسے اسپتال منتقل کیاگیا حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے معصوم بچے کو لاڑکانہ منتقل کیاگیا پتھراؤ اورڈنڈے لگنے سے دیدار علی بروہی ،خانزادو زخمی ہوئے ڈنڈابردار شہراوربازاروں میں زبردستی دوکانیں بند کراتے رہے راہ چلتے شہریوں کو دوکانداروں کوبھی تشدد کانشانہ بنایا ٹھیلہ فروشوں کے ٹھیلے الٹ دیے دوکانوں کی توڑ پھوڑ کی اور ان کا رکھا سامان روڈ پر الٹ دیااور نقصان کیا اس موقع پر پولیس غائب رہی شہرمیں افراتفری کے باعث خوف وہراس پھیل گیا اطلاع پر پولیس اورآرمی کے جوانوں نے پہنچ کر ڈی سی چوک کاکنٹرول سنبھال لیا جبکہ ڈی سی عمران علی نے شہر میں پیدل گشت کرکے شہریوں کو دوکانیں کھولنے کی اپیل کی اورانہیں یقین دلایاکہ بے خوف رہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…