ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

برے حالات آنے والے ہیں، تمام جماعتوں کو مل کر چلنا ہو گا، چودھری شجاعت حسین اپوزیشن کے ساتھ مل گئے،دھماکہ خیز اعلان ،انتہائی خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 26  جولائی  2018 |

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن ایک طرح کا ریفرنڈم تھا جس میں عوام نے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا، عوام نے ملک دشمنوں کو رد کر دیا ہے، الیکشن ڈیوٹی پر تعینات فوجی جوانوں اور پولیس اہلکاروں کو لوگوں نے اپنی محبت اور یکجہتی کے اظہار کیلئے پھول پیش کیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے بعد بہت برے حالات آنے کا خدشہ ہے

اس لیے تمام جماعتوں کو مل کر چلنا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر آل پارٹیز کانفرنس نوازشریف کی ذات کیلئے بلانی ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا، سب جماعتوں کو ملک کے مفاد کیلئے اکٹھا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن رزلٹ ٹھیک آئے ہیں، منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو ناکامی ہو گی، عوام نے ملک کے بہتر مستقبل اور مضبوط و خوشحال پاکستان کیلئے ووٹ دیئے ہیں، پاکستان مسلم لیگ کسی شخصیت کے ساتھ نہیں بلکہ ملک کو درست سمت میں لے جانے والوں کے ساتھ چلے گی۔ چودھری شجاعت حسین نے الیکشن ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے فوجی اور پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے انشاء اللہ ہمیشہ متحد رہے گی۔ مبارکباد دینے کیلئے آنے والے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین طرح طرح کی باتیں کرتے رہے لیکن ہم گجرات سے چار نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں، چودھری پرویزالٰہی پی پی 30 سے بھی بھاری لیڈ سے جیتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اللہ کے کرم سے کامیابی حاصل ہوئی، ہم تمام ووٹرز اور کارکنوں کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں، چودھری ظہورالٰہی کی شہادت کے بعد اہل گجرات نے ہمارا ہاتھ پکڑا، دعا ہے کہ ہم عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔ اس موقع پر شافع حسین، میاں عمران مسعود، میاں ہارون مسعود، چودھری اعجاز، چودھری اظہر، چودھری مظہر اقبال کے علاوہ مسلم لیگی رہنما بڑی تعداد میں موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…