جمعہ‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2024 

پیپلز پا رٹی نے دھرنے کا اعلان کردیا

datetime 26  جولائی  2018

لاڑکانہ (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لاڑکانہ اور لیاری کے حلقے سے انتخابی نتائج کا اجرا فوری نہ کرنے کی صورت میں ڈی آراو کے دفتر کے باہردھرنا دینے اور احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ صدر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نثار احمد کھوڑو نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کو ایک دن گذر جانے کے باوجود

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے این اے 200 لاڑکانہ سے انتخابی نتائج کا فارم 45 بھی نہیں دیا جا رہا اور نہ ہو ڈی آراو کی طرف سے کوئی رزلٹ دیا جا رہا ہے۔ لیاری کے حلقے سے چیئرمین بلاول بھٹو کے 105 پولنگ کے بھی تاحال نتائج نہیں دئے جا رہے ہیں۔پی ایس 10رتوڈیرو اور این اے 200 سے بھی نتائج کا اجرا نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرکے پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی نے ووٹ کے تقدس کے لئے جدوجہد کی ہے۔متعدد پولنگ ایجنٹس کو باہر کردیا گیا اور متعدد غیر متعلقہ افراد پولنگ کے اندر بیٹھے رہے۔ مخالف امیدوار کا راشد محمود کے بھائی متعدد لوگوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشنز کے اندر بیٹھے رہے۔ ایسا عمل کرکے نتائج کو مشکوک بنایا جا رھا ہے۔ تمام نتائج آگئے ہیں مگر لاڑکانہ میں بلاول بھٹو کے نتائج کیوں روکے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے قانون پر عمل کرانے سے گریزاں ہے۔الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لئے 8 ارب روپے خرچ کئے مگر پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کے انتخابای نتائج کا اجرا کرنے میں ناکام ہے۔ نتائج کے متعلق ڈی آرو سے متعدد بار رابطے کئے مگر کوئی جواب نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی نتائج کا فوری اجرا کیا جائے ورنہ ہم احتجاج کا ہر طرح کا حق ہے اور پھر ہمیں نہیں کہا جائے۔ اگر نتائج نہیں ملے تو احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

اگر چیئرمین بلاول بھٹو کے نتائج نہیں ملتے تو تمام پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کوئی معنے نہیں رکھتی۔ پیپلزپارٹی کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نتائج چاہئیں اور تاخیر کا جواز بھی چاہئے ۔ اس موقع پر جمیل احمد سومرو نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مایوس کیا ہے۔ تاحال بلاول بھٹو کے لاڑکانہ سے 45 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کا اجرا نہیں کیا جا رہا ۔ انتخابات سوالیہ نشان بن رہے ہیں ۔ ابھی تک نتائج کا مکمل اعلان نہیں ہوا تو پی ٹی آئی کو 120 نشستیں ملنے کے اعلانات کون کر رہے ہیں۔ لیاری میں بلاول بھٹو کے حلقے کے ایک سو پولنگ اسٹیشنز کے نتائج ہی نہیں ملے ہیں۔

لاڑکانہ جہاں جہاں سے چیئرمین بلاول بھٹو انتخابات لڑ رہے ہیں وہاں وہاں نتائج نہیں دئے جا رہے ہیں۔ تھر کے نتائج دئے جا رہے ہیں مگر لاڑکانہ اور لیاری کے نتائج نہیں ہیں یہ کیا مذاق ہے۔لاڑکانہ۔اگر جلد نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا تو ڈی آر او دفتر کے باہر دھرنا دینگے۔بلاول بھٹو زرداری کے این اے 200 لاڑکانہ سے جن پولنگ کے نتائج آچکے ہیں ان میں سے بلاول بھٹو 72 ہزار سے زائد ووٹ لے چکے چیئرمین بلاول بھٹو کی ان پولنگ اسٹیشنز پر 26 ہزار سے زائد کی لیڈ ہے۔جمیل سومرو نے کہا کہ ایسا پابند الیکشن کبھی نہیں دیکھا۔ مخالفین نے انتخابات سے قبل انتخابات کو متنازعہ بنایا ہے۔دھرنا اس وقت تک کاری رہے گا جب تک نتائج کا اجرا نہیں کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…