اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ووٹ کی رازداری نہ رکھنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 30 جولائی کو طلب کرلیا۔بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیمروں اور لوگوں کی موجودگی میں بلے پر اسٹمپ لگادی۔عمران خان نے اپنا ووٹ این اے 53 اسلام آباد میں کاسٹ کیا
تاہم اس دوران انہوں نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی کی اور مروجہ طریقہ کار اختیار نہیں کیا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کیمروں اور وہاں موجود لوگوں کی موجودگی میں کھلے عام اپنے پارٹی کے انتخابی نشان ’بلے‘ پر اسٹمپ لگائی اور ووٹ ڈالتے ہوئے خفیہ طریقہ کار کا خیال نہیں رکھا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ووٹ کی رازداری نہ رکھنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 30 جولائی کو طلب کرلیا۔