اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کا نیا وزیراعظم کون بنے گا؟برطانوی میڈیا نے بڑی پیش گوئی کردی،بھارتی میڈیا کا عمران خان کے بارے میں حیرت انگیزدعویٰ

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ با د (آ ئی این پی)پاکستان میں کل ہونے والے انتخابات پر بین الاقوامی میڈیا کی بھی نظریں جمی ہوئی ہیں اور اس حوالے سے برطانوی اخبار نے عمران خان کے نئے پاکستانی وزیر اعظم بننے کی پیشگوئی کردی۔پاکستانی عوام کل آئندہ 5 سال کے لیے اپنے نئے حکمرانوں کا انتخاب کریں گے

اس اہم موقع پر دنیا بھر کے میڈیا کی نظریں بھی 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات پر جمی ہوئی ہیں۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق دہشت گردی اور شریف خاندان کے خلاف کرپشن کیس کے باوجود پاکستان میں پھر انتخابات ہونے جارہے ہیں اور عمران خان ایک نیا پاکستان بنانے کے خواہش مند ہیں۔ایک اور امریکی اخبار ہفنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر نواز شریف کے جیل جانے سے عمران خان پاکستان کے نئے وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔اسی طرح برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے بھی عمران خان کی پاکستان کے اگلے وزیر اعظم بننے کی پیشگوئی کردی ہے۔گلف نیوز کا کہنا ہے کہ عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو انتخابات میں سیاسی طاقت کی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں جب کہ بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ سرویز میں عمران خان نے نواز شریف کو عوامی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔دوسری طرف برطانوی اخبار دی گارڈین نے پہلی بار پاکستانی انتخابات میں خواجہ سرا?ں کے حصہ لینے پر خاص رپورٹ شائع کی جب کہ الجزیرہ نے تمام نشستوں سمیت عام انتخابات کی مکمل معلومات کو خبروں کا حصہ بنایا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…