اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال پر دھاندلی کا الزام لگا دیا۔ ابرارالحق نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسر سے شیر کی مہر والے بیلٹ پیپرز پکڑے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے بروقت پہنچ کر دھاندلی کا پہلا لیگی منصوبہ ناکام بنا دیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ابرار الحق نے کہا کہ مجھے افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ نارروال میں جعلی ارسطو صاحب یعنی احسن اقبال نے دھاندلی کا منصوبہ تیار کر رکھا تھا۔ تھوڑی دیر قبل بدوچیدہ ایک گاؤں ہے وہاں کی پریزائیڈنگ افسر صاحبہ کے پاس شیر کی مہر والے بیلٹ پیپرز کی پانچ کاپیاں موجود تھیں، لیکن اللہ کا شکر ہے کہ وہ بیلٹ پیپرز پکڑے گئے ہیں۔ ابرارالحق نے کہا کہ پولیس ان کو چھُڑوانے کی کوشش کر رہی ہے ۔لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔