بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

” الیکشن تیاریاں ، ہم نے توایک ہزار کفن بھی تیار کرائے ہیں تاکہ ۔۔۔ “ ڈپٹی کمشنر پشاور نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی آگ بگولا ہو گئے

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کی تیاریاں مکمل ، ہم نے ایک ہزار کفن بھی تیار کرائے ہیں، ڈپٹی کمشنر پشاور نے ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق 25جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے ملک بھر میں موجود شہروں کی انتظامیہ نے انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے اپنے طور پر انتظامات کر رکھے ہیں

جبکہ انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پاک فوج ، نیم فوجی دستے اور پولیس اپنے فرائض سر انجام دیگی ، پولنگ سٹیشن کی سکیورٹی اس سے الگ ہے جس کیلئے پاک فوج ، رینجرز، ایف سی اور دیگر پیرا ملٹری فورسز اور پولیس فرائض انجام دینے کیلئے تعینات کر دی گئی ہے۔ الیکشن کے حوالے سے انتظامات سے متعلق میڈیا کو بھی ساتھ ساتھ آگاہ کیا جا رہا ہے اور مختلف شہروں کی انتظامیہ جو کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے زیر انتظام آتی ہے اس حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دے چکی ہے۔ اسی حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور نے میڈیا کو بریفنگ بھی دی ۔ انتظامات اور اقدامات کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور اپنی کارکردگی کی دھاک بٹھانے کیلئے یہاں تک کہہ گئے کہ ہم نے الیکشن انتظامات کےساتھ ایک ہزار کفن بھی تیار کرا رکھے ہیں ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران شیخ کا یہ کلب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور اس پر سوشل میڈیا صارفین اور عوام کی طرف سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ اپنی پریس بریفنگ میں ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا تھا کہ حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیے گئے ہیں اور یہاں پولیس اہلکاروں سمیت آرمی کے جوان بھی موجود ہوں گے۔ پشاور میں 15 ذیلی کمانڈ پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جن میں ریسکیو،پولیس اہلکار، فائر بریگیڈ سمیت دیگر سہولیات موجود ہوں گی۔

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلحہ کی نمائش اور کالے شیشے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام حلقوں میں پیسکو کی ٹیمیں موجود رہیں گی۔خواتین عملے کی ٹرانسپورٹ کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں جبکہ ووٹرز کی سہولت کیلئے ڈبل سواری پر پابندی نہیں لگائی گئی۔میڈیا کو الیکشن کے حوالے سے تمام تر تیاریوں کے بارے میں آگاہ کرنے سے بھی

ڈپٹی کمشنر پشاور کی تسلی نہ ہوئی تو انہوں نے ایک ہزار کفن تیار کرانے کی بات بھی کردی ۔ انہوں نے کہا ’ خدانخواستہ اگر کوئی بڑا ڈیزاسٹر ہوتا ہے تو ہم نے اس حد تک پلاننگ کی ہے کہ ہم نے ایک ہزار کفن بھی تیار کیے ہیں تاکہ اگر کوئی بڑی اس طرح کی کارروائی ہوجائے تو کام آئیں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران شیخ کے ایک ہزار کفن والا ویڈیو کلپ پر عوامی ردعمل سامنے آنے کے بعد

ان کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن تیاریوں پر دی جانیوالی میڈیا بریفنگ میں ان کی جانب سے کی جانے والی بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ، میڈیا بریفنگ کا مقصد عوام تک یہ بات پہنچانا تھا کہ انتظامیہ نے الیکشن کے پر امن انعقاد کیلئے بھرپور تیاریاں اور اقدامات کر رکھے ہیں اور لوگ بلا خوف و خطر افواہوں پر کام نہ دھرتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…