اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف عمران خان کی درخواست خارج کرتے ہوئے نوٹس بحال کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی
درخواست خارج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا نوٹس بحال کر دیا ہے۔ عدالت نے 26 اپریل 2018ء کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیا ہے۔عمران خان کی جانب سے بابر اعوان ایڈووکیٹ کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن میں لاہور، ساہیوال اور لودھراں میں جلسہ کرنے پر عمران خان کو نوٹس بھیجا تھا۔