بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شہباز شریف چھا گئے، میٹرک نتائج کے پوزیشن ہولڈرز بچوں نے تعلیمی پالیسی کو بہترین قرار دیدیا، والدین کی دعائیں

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور بورڈ میٹرک کے نتائج کا اعلان، پہلی دونوں پوزیشن غریب طالبعلموں نے حاصل کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ بورڈ رزلٹ میں دونوں پہلی پوزیشن غریب طلبا نے حاصل کی ہیں۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالا طالبعلم یتیم جبکہ دوسرا گوشت فروش کا بیٹا نکلا۔لاہور بورد میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے

علی پبلک بوائز ہائی سکول رحمان پورہ کے طالب علم توصیف افضل کے والد محمد افضل نے بتایا کہ میں گوشت فروخت کرتا ہوں۔ بیٹے نے تمام تر تعلیم سکالر شپ پر حاصل کر کے مکمل کی۔ پوزیشن حاصل کرنا باعث فخر اور اعزاز ہے۔ بیٹا پہلے روز سے ہی سخت محنت کا عادی ہے۔ بچوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے ہر ممکن کوششیں کروں گا۔ جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور سے تعلق رکھنے والے دوسرے اول پوزیشن ہلڈر اور پنجاب دانش سکول فار بوائز کے طالب علم وسیم یاسین کے بڑے بھائی ندیم نے کہا کہ والد کا انتقال 11سال قبل ہوا۔ ہم چار بہنیں اور 6بھائی ہیں۔ میں موٹر مکینک ہوں، وسیم یاسین، 5ویں کلاس سے پوزیشن ہولڈر ہے۔ کامیابی ماں کی دعائوں کے بعد اس کی اپنی محنت کا ثمر ہے، دانش سکول کے باعث ہمارا بچہ اس مقام پر پہنچا، سیکنڈ پوزیشن ہولڈر ہاشم فیصل نے کہا کہ مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتا ہوں، پیپر اچھے ہوئے تھے، سکول اور اکیڈمی میں تیاری کی۔ پوزیشن کیلئے پر اعتماد تھا۔ والد پلموناجسٹ ہیں۔ تھرڈ پوزیشن ہولڈر قصور کی طالبہ حفصہ سلیم نے کہا کہ کامیابیوں میں والدین اور اساتذہ کی محنت اور دعائیں شامل ہیں۔ سافٹ وئیر انجینئر بنوں گی، محنت کر کے پوزیشن حاصل کرنا اور اس پوزیشن کو برقرار رکھنا اصل کامیابی ہے، شہباز شریف کی تعلیم کے حوالے سے پالیسیوں اور اقدامات سے بے حد مطمئن ہوں، میرے والد موبائل فون کا کاروبار کرتے ہیں

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…