پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن کا نوٹس ابتک موصول نہیں ہوا ،نگران وفاقی وزیر مذہب سے چھیڑ خوانی نہ کریں ،مولانا فضل الرحمان شدید مشتعل،دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹانک (آئی این پی ) جے یو آئی(ف) کے مرکزی امیر اور متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے الیکشن کمیشن کا نوٹس ابتک موصول نہیں ہوا ،نگران وفاقی وزیر مذہب سے چھیڑ خانی نہ کریں ، ایم ایم اے پر الزام لگانے والے اپنے گریبان میں دیکھیں الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا سیاسی جماعتوں کے قائدین کی ذمہ داری ہے سیاست میں ایک دوسرے کا احترام ہونا چاہئے،

ہم نے اپنے کارکنوں کو ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ وہ الیکشن کے ضابطہ پر عمل کو یقینی بنائیں اور مخالفین جو زبان ہمارے خلاف استعمال کر رہے ہیں ہمارے کارکن ان کے خلاف ایسی زبان استعمال نہ کریں ، الیکشن کمیشن کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری ہونے والا نوٹس کے بارے میں مجھے کچھ علم نہیں ہے اور نہ ہی مجھے ابھی تک نوٹس ملا ہے روزانہ کے معمول میں اونچ نیچ آسکتی ہے لیکن پھر بھی ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں اس طرف متوجہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اسپین جامع مسجد ٹانک میں حلقہ این اے 37 اور پی کے 94 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مولانافضل الرحمن نے کہا کہ الیکشن پر اثر انداز ہونے کے حوالے سے جو تاثر قائم ہو گیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ ایسی صورتحا ل نہیں ہے اور شائد الیکشن کے نتائج اس تاثر کے برعکس آئیں، ملک میں ہونے والے حالیہ دھماکے الیکشن پر اثر انداز نہیں ہوئے ہیں سیاسی جماعتوں کے قائدین اور عوام انتخابی مہم میں مصروف عمل ہیں ،صوبہ میں نگران حکومت سے ہمیں کوئی سروکار نہیں نہ ہی ان کو زیر بحث لاتا ہوں کیونکہ نگران حکومت مختصر عبوری وقت کے لئے ہوتی ہے ان کا کام صوبہ میں شفاف الیکشن کرانا ہوتا ہے اور ہمارا کام الیکشن میں حصہ لیناہے،

دعاگو ہوں کہ نگرا ن صوبائی حکومت صوبہ میں شفاف الیکشن کرانے میں کامیاب ہو۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی سابقہ حکومت نے صوبہ میں بے شمار ترقیاتی کام کئے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے ترقی کا سفر جاری رکھا صوبہ بھر میں یونیورسٹیوں کے قیام کو یقینی بنا یا اور شہریوں کو صحت کی سہولیا ت مہیا کرنے کے لئے اضلاع کی سطح پر ہسپتالوں کو اے لیول تک پہنچایا

متحدہ مجلس عمل کی حکومت میں نئے بجلی گھر بنائے گئے 100میگا واٹ کے قریب صوبہ کو بجلی مہیا کی گئی انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی سابقہ حکومت نے صوبہ کی عوام کی خدمت کا سفر ایمانداری اور خلوص دل کے ساتھ سر انجام دیا اور ابھی تک متحدہ مجلس عمل کی حکومت پر کوئی بھی کیس سامنے نہیں ایا قدرتی آفت زلزلہ کے دوران متاثرین کی امداد کے لئے اس وقت کی متحدہ مجلس عمل کی حکومت کے پاس اربوں روپے کی امداد ائی جو صوبائی حکومت نے ایمانداری کے ساتھ زلزلہ زدگان پر خرچ کی۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کا جو سفر سابقہ ادوار میں متحدہ مجلس عمل نے شروع کیا تھا اس سفر کو ایمانداری کے ساتھ جاری رکھا جائیگا ٹانک کی غیور عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا یہ وفاداروں کی سر زمین ہے یہاں کے باسی بھی وفادار ہیں جے یو آئی ان کی شناخت ہے مفتی محمودمرحوم ان کے رہبر تھے اور اج بھی ان کی نسبت برقرارہے یہاں کی عوام متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کر جے یو ائی سے اپنی وابستگی کا ثبوت دے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…