لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے حلقے این اے 131 سے ن لیگ کی جانب سے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شکست کے خوف کی وجہ سے خواجہ سعد رفیق نے مخالف امیدواروں سے رابطے شروع کردیے ہیں،
سعد رفیق نے متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور ان سے عمران خان کے خلاف مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلس عمل ان کو عمران خان کے مقابلے میں سپورٹ کرے، جس کے جواب میں لیاقت بلوچ نے انتہائی مختصر جواب دیا کہ بہت دیر کی مہرباں آتے آتے۔ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے اس کے علاوہ کوئی بات نہیں کی جس پر خواجہ سعد رفیق نے مایوس ہو کر فون بند کر دیا۔ ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ سروے کے مطابق خواجہ سعد رفیق کی عمران خان کے مقابلے میں اس وقت پوزیشن انتہائی کمزور ہے اور شکست سے بچنے کے لیے خواجہ سعد رفیق نے متحدہ مجلس عمل سے رابطہ کیا ہے لیکن متحدہ مجلس عمل کی جانب سے انہیں کورا جواب ملا ہے۔ شکست کے خوف کی وجہ سے خواجہ سعد رفیق نے مخالف امیدواروں سے رابطے شروع کردیے ہیں، سعد رفیق نے متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور ان سے عمران خان کے خلاف مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلس عمل ان کو عمران خان کے مقابلے میں سپورٹ کرے، جس کے جواب میں لیاقت بلوچ نے انتہائی مختصر جواب دیا کہ بہت دیر کی مہرباں آتے آتے۔