منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سوشل میڈیا ویب سائٹس کے بعدمقبوضہ کشمیر میں 30پاکستانی اور سعودی چینلز پر پابندی عائد

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں گورنر انتظامیہ نے مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر کشمیر وادی میں30 پاکستانی اور سعودی چینلز کی نشریات پر مکمل پابندی عائد کرنے کے احکامات صادر کردئیے حکم نامے پر عمل درآمد کرنے کیلئے ریاستی محکمہ داخلہ نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ضروری ہدایت دی ہے جبکہ اس ضمن میں کیبل آپریٹرز کے نام ایک آرڈر بھی جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں پہلے ہی 22سوشل میڈیا ویب سائٹس پر پابندی عائد ہے گورنر انتظامیہ نے مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر کشمیروادی میں تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو پاکستان اور سعودی عرب کے تمام 30 چینلز کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایات جاری کردیں گورنر انتظامیہ نے ہدایات اس خدشے کے پیش نظر جاری کہ ان چینلز سے نشر ہونیوالا مواد تشدد پر اکسانے کیساتھ ساتھ علاقے میں امن وامان کی صورتحال بھی خراب کرسکتا ہے مرکزی محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری آر کے گوئل ی جانب سے جاری حکم نامے میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہمیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کشمیر میں چند کیبل آپریٹرز مخصوص ٹی وی چینلز کی نشریات کررہے ہیں جسکے لئے وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے اجازت نہیں ہے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ان نشریات کو نشر کرنا نہ صرف جرم ہے بلکہ اس سے وادی میں پرتشدد واقعات بڑھنے اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…