اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شریف خاندان نے احتساب عدالت کو بڑا سرپرائز دیدیا، العزیزیہ سٹیل ملزم اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کیلئے کوئی پیش نہ ہوا، تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کیخلاف العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شریف خاندان کی جانب سے کوئی پیش
نہ ہوا۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ میں شریف خاندان کی اپیلیں سماعت کیلئے مقررہیں،اس پر عدالت نے اسلام آبادہائیکورٹ سے حکم کا انتظار کر لیتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ رات میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور کاسی کو خط بھیجا تھا۔