اسلام آباد (این این آئی)نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کا بجٹ بہت زیادہ دبائوکا شکار ہے اور یہ قدرتی آفات سے پیدا ہونے والے نقصانات اور جھٹکو ں کو برداشت نہیں کر سکتا ۔اسلام آباد میں نیشنل ڈایزاسٹر رسک مینیجمنٹ فنڈ کے اجراکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی 20کروڑ ڈالر کی معاونت سے فنڈ قائم کر دیا ہے، بینک آئندہ 12 سالوں میں مزید ایک ارب ڈالر فراہم کریگا۔
وفاقی وزیر نے دیگر عالمی مالیاتی اداروں کو بھی دعوت دی کہ وہ اس فنڈ میں سرمایہ کاری کریں، وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ کچھ ہفتوں سے بطور وزیر خزانہ کام کر رہی ہیں بجٹ پر بہت دباوئو میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سمیت دیگر آفات سے نمٹنے اداروں میں موثر رابطے ضروری ہیں، تقریب سے خطاب میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے نقصانات سے سالانہ نقصانات جی ڈی کے 0.8فیصد کے برابر ہیں۔