اسلام آباد (آئی این پی) ارسا نے ملک میں پانی کی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی‘ ملک میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 13لاکھ 63 ہزار ایکڑ فٹ ہے‘ ڈیموں میں پانی کی آمد 3لاکھ 85 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 2لاکھ 84 ہزار کیوسک ہے۔ اتوار کو ملک میں پانی کی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی۔ ارسا کے مطابق ڈیموں یں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 13لاکھ 63 ہزار ایکڑ فٹ ہے‘
ڈیموں میں پانی کی آمد 3لاکھ 85 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 2لاکھ 84 ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ چار لاکھ 23ہزار ایکڑ فٹ ہے منگلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ آٹھ لاکھ چھیاسی ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ کے مقام پر پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 74 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ ہفتہ کو ڈیموں میں پانی کا کل ذخیرہ گیارہ لاکھ چالیس ہزار ایکڑ فت تھا جبکہ اتوار کو ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ دو لاکھ 23 ہزار ایکڑ فٹ بڑھ گیا۔