لاہور(آئی این پی)قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کوپنجاب پاورڈویلپمنٹ کمپنی سکینڈل میں بروز پیرکوطلب کر لیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق پنجاب 56 کمپنیزسکینڈل میں شہبازشریف مبینہ کرپشن سے متعلق سوالنامے کے جواب دیں گے جبکہ ان پر مہنگے اورمن پسندافرادکوٹھیکے دینے کاالزام ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل صاف پانی سکینڈل میں
شہباز شریف نیب میں پیش ہو چکے ہیں اور نیب لاہور کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے دو گھنٹہ سے زائد شہباز شریف سے سوال کیے تھے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے گزشتہ اڈیالہ جیل میں مریم نواز اور نوازشریف کے ساتھ ملاقات کی ہے جس دوران قانونی جنگ اور انتخابی حکمت علمی پر بات چیت کی گئی ہے۔جبکہ اس موقع پر نوازشریف کی والدہ بھی اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے آئیں۔