اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں تعینات چین کے ڈپٹی چیف آف مشنز لیجیان چائونے مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے تعزیتی بیان میں مستونگ دھماکے کی شدید ترین الفاط میں مذمت کی ، ٹوئٹر پر جاری کئے
گئے پیغام میں لیجیان چائونے کہا کہ مذکورہ حملہ آرمی پبلک اسکول کے بعد دوسرا ہولناک دھماکہ ہے۔اس موقع پر انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں چین پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور وہ پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔