منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مجھے پیسے چاہئیں ۔۔رقم دینی ہے یا پھر۔۔ چیف جسٹس نے کن لوگوں کو 10دن کی مہلت دیدی؟

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ نے قرض معافی کیس میں تمام نادہندہ کمپنیوں کو10 روز کی آخری مہلت د یتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ کر کے بتائیں 75 فیصد رقم واپس کرنی ہے یا پھر مقدمہ بینکنگ کورٹ کو بھیج دیں، ڈیمز بنانے کے لیے پیسے چا ہیں، اس سے زیادہ وقت نہیں دے سکتے۔ بدھ قرض معافی کیس کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیمز بنانے کے لیے پیسے چا ہیں، 10 دن سے زیادہ وقت نہیں دے سکتے۔ مہلت ختم ہونے کے بعد قرض معاف کرانے والی کمپنیاں

کوئی آپشن استعمال نہیں کرسکتیں۔وکیل فاروق ایچ نائیک نے استدعا کی کہ جسٹس جمشید کمیشن کی رپورٹ کو مجموعی طورپر قبول کیا جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کمیشن کی سفارشات کے پابند نہیں، کمیشن نے حتمی فیصلے کا اختیار عدالت کو دیا ہے، رقم جمع نہیں کرائیں گے تو 100 فیصد وصولی سمیت جو بھی میکانزم سمجھ آئے گا کریں گے۔ ایمنسٹی سکیم سے بہت فائد ہ ہوا، ہمارے پاس 2 ماہ کی درآمدات کے پیسے بھی نہیں تھے۔ کیس کی مزید سماعت 17 جولائی کو ہو گی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…