اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف الطاف حسین بن گئے، پاک فوج کے خلاف گھنائونا منصوبہ بے نقاب، چوہدری شجاعت نے تہلکہ خیز انکشافات کر ڈالے

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف اس وقت اپنے آپ کو بچانے کیلئے ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں، وہ الیکشن کو مشکوک بنا کر سارا ملبہ فوج پر ڈالنا چاہتے ہیں، آئی ایس آئی پر جھوٹا الزام لگانا بھی اسی سازش کی کڑی ہے، اقبال سراج کی واضح تردید کے باوجود نوازشریف لندن میں بیٹھ کر بار بار اس الزام کو دہرا رہے ہیں۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ بدقسمتی ہے

کہ نوازشریف بھی الطاف حسین کی ڈگر پر چل رہے ہیں لیکن میں ان کو متنبہ کر دوں کہ وہ الطاف حسین کا انجام بھی ذہن میں رکھیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا اگرچہ پاک فوج الیکشن کمیشن کی درخواست پر انتخابی عمل کی نگرانی کر رہی ہے لیکن ضلعی سطح پر الیکشن مشینری میں موجود نوازشریف اور شہبازشریف کے کل پرزوں کو نکالے بغیر الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنانا مشکل ہو گا، نوازشریف اور ہمنوا ابھی سے دھاندلی کا الزام فوج پر لگانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس کی پیش بندی ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…