اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قصور میں عدلیہ مخالف تقاریر کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ، ن لیگ کے چار رہنمائوں کو ایک ماہ قید کی سزا۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں عدلیہ مخالف ریلی کے دوران عدلیہ مخالف تقاریر پر لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں ن لیگ کے چار رہنمائوں کو جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ ن لیگ کے سزا پانیوالے رہنمائوں میں شیخ وسیم، احمد ایاز اور جمیل خان شامل ہیں۔